ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ساگرروڈ پر آٹو رکشہ اور ٹمپو کی ٹکر؛ چار زخمی

بھٹکل ساگرروڈ پر آٹو رکشہ اور ٹمپو کی ٹکر؛ چار زخمی

Sun, 10 Feb 2019 15:06:54    S.O. News Service

بھٹکل 10/فروری (ایس او نیوز) یہاں ساگر روڈ پر کیشو نارائن مندر کے قریب آٹو رکشہ اور ٹمپو کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹو رکشہ پر سوار چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک کو شدید زخمی حالت میں کنداپور روانہ کیا گیا ہے۔حادثہ اتوار صبح قریب دس بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ آٹو رکشہ ہاڈولّی سے بھٹکل کی طرف آرہا تھا ، جبکہ باراتیوں سے بھری ٹمپو  بھٹکل سے ساگر جارہی تھی۔ حادثے میں ٹمپو سمیت آٹو رکشہ کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے رکشہ پر سوار زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جن کی شناخت  ناگراج نائک، ایشور نائک، گنیش شٹی  اور منجوناتھ وسنت اچار کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ حادثے میں گنیش شٹی کے سر کو چوٹ لگنے کی وجہ سے اُسے سرکاری اسپتال سے کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھٹکل  پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: